سوئی گیس کی 12انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام 24نومبر تک کر لیا جائیگا،ترجمان
کوئٹہ:سوئی سدر ن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی 12 انچ قطر کی کوئٹہ پائپ لائن پر ڈھاڈر اور گوگرت کے درمیان دو مقامات پر ہونے والے رساؤ / لیکیجز پر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی نے کہا کہ اس وقت اس سیگمنٹ پر 18 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے جو موسم سرما کی تیزی سے بڑھتی ہوئی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ سوئی سدرن گیس کے انجینئرز اور ٹیکنیشز کی جانب سے ان مقامات پر چوبیس گھنٹے مرمتی کام کیا جا رہا ہے جو جمعہ 24 نومبر کی شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


