عمران خان کی ملک میں انتشار کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا مولانا فضل الرحمن کا تاریخی استقبال ہوگا،خلیل الرحمن دمڑ
سنجاوی(انتخاب نیوز)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق ایم پی اے خلیل الرحمن دمڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین ماہ سے تماشاہ شروع کر رکھا ہے ملک میں انتشار افراتفری پھیلانے کی مگر پاکستان کے غیور عوام نے عمران خان س کی جماعت کی انتشار کی سیاست کویکسر مسترد کردیا نام نہاد حقیقی آ زادی مارچ بدترین ناکامی سے دوچار ہوا عمران خان نے بیرونی ایشاروں پر ملک کے اہم اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے الزامات لگائیں مگر پاکستانی عوام نے اس کومسترد کردیا اور پاک فوج اداروں افسران کے ساتھ کھڑے ہوئے۔خلیل الرحمن دمڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز سیاسی قبائلی رہنماؤں کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیتیں خوش آ ئند ہے قائد جمعیت پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان سے سیاسی انقلاب برپا ہوگا اور بہت سے سیاسی قائدین رہنما قبائلی معتبرین ہزاروں کارکنوں لوگوں کے ساتھ جمعیت میں شمولیت کریں گے مولانا فضل الرحمن کا کوئٹہ پہنچنے پر تاریخی استقبال کارکنان کریں گے کوئٹہ میں کنونشن سے پارٹی مزید مضبوط کارکنوں میں جوش ولولہ پیدا ہوگا آ نے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام ملک بھر سے کامیابی ملے گی اور انشاء اللہ بلوچستان میں کلین سویپ کرے گی۔


