آواران ،میشودبزدادمیں دھماکہ
آواران( بیورورپورٹ) آواران کے علاقے میشودبزداد میں دھماکہ ایک شخص زخمی گاڑی کو جزوی نقصان تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. اس حوالے سے لیویز کےمطابق بدھ کے روز آواران کے علاقے میشودبزداد میں سڑک کے تعمیراتی کام پر مامور ڈمپر گاڑی بارودی دھماکے زد میں آنے کے نتیجے میں ڈمبر ڈرائیور عبیداللہ ولد نزیر احمد سکنہ بیدی زخمی ہو گیا دھماکے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس آواران جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو آواران منتقل کردیا. لیویز فورس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.
Load/Hide Comments


