مولانا طارق جمیل کی عمران خان کیساتھ ملاقات ،خصوصی معاملات پر مشاورت

لاہور(انتخاب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کیلئے مشہور دینی شخصیت مولانا طارق جمیل زمان پارک پہنچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ جن کے مطابق لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر مشہور روحانی و دینی شخصیت مولاناطارق جمیل خصوصی طور پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ جہاں عمران خان کی عیادت کرنے کے ساتھ ان سے خصوصی معاملات پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں