پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا ہے۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیاگیاہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں جو ولسن اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں اینڈی پائکرافٹ کو ریفری نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں