ضیا اللہ لانگو نے وزارت داخلہ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے وزارت داخلہ کے قلمدان کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ضیا لانگو سے وزارت داخلہ کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ ضیا لانگو اس سے قبل بھی بلوچستان کے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، جام حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے مشیر داخلہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں