راولپنڈی‘ جنگ کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ نامعلوم افراد گولیاں پھینک کرفرار

راولپنڈی:راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے باہر نامعلوم افراد پستول کی گولیاں پھینک کر فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو بھی جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی کیمپس جاری رہے،ان کیمپس ملک کے صحافی، سیاسی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شریک ہوتے ہیں اسی سلسلے میں راولپنڈی میں بھی میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف کئی روز سے پرامن انداز میں احتجاجی کیمپ جاری ہے۔راولپنڈی میں جنگ دفتر کے باہر جب احتجاج جاری تھا تو عین اسی وقت کچھ نامعلوم افراد ایک کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں آئے اور پستول کی گولیاں پھینک کر فرار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں