سبی میں تلور سمیت نایاب پرندوں کے شکار کا نوٹس، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات
سبی (انتخاب نیوز) کمشنر سبی ڈویژن نے ضلع بھر میں تلور سمیت نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو غیر قانونی شکار کے خلاف فوری طور پر کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فارسٹ ایکٹ 2014کے تحت کاروائی کی جائے ضلع سبی میں تلور سمیت نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے سخت ایکشن لیا ہے کمشنر سبی ڈویژن نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر خلیل الرحمان کھوسہ کوسخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تلور کے شکار کی روک تھام کو فوری طور پر یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے سخت عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات غیر قانونی شکار کرنے والوں کے سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف فارسٹ ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر یہ پرندے گھروں میں پال رکھے ہیں فورس کے ساتھ مل کر ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان سے تلور برآمد کرکے دو بارہ آزاد کئے جائیں انہوں نے مذید کہا کہ ضلع سبی میں تلورکے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے، کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ قیمتی پرندوں کی نسل کشی صورت صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، جنگل و جنگلی حیات کی تحفظ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔


