قطر فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن نے میکسیکو کو 2-0 سے شکست دیدی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2022ءکے اہم میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے پلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں 64 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے گول کرکے میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ دوران میچ ارجنٹینا کے شائقین اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب میچ کے 87 ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے میکسیکو کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔ میچ کے آخر تک میکسیکو کو کوئی گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی، مقررہ وقت تک ارجنٹینا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کو اپنے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں