کوئٹہ میں آئل ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 5افراد جھلس کرزخمی ہوگئے
کوئٹہ: کوئٹہ میں آئل ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 5افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوکوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں آئل ٹینکر کی ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 5افراد محمد سرور، نصیب اللہ ٗ، سلطان محمد، عمر آغا اور محمد انور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کی ٹینکی اسوقت دھماکے سے پھٹ گئی جس وقت اسے ویلڈ کیا جارہا تا۔
Load/Hide Comments


