صمد خان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں نظم وضبط اور اتحاد مضبوط بنانا ہوگا، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں عبدالرحیم زیارتوال، نواب ایازخان جوگیزئی،عبدالرؤف لالا اور عبدالقہار خان ودان نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی زندگی کا نصف حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا،پشتون قوم کو فرنگی استعمارسے نجات اور ملک بننے کے بعد پشتونوں کی قومی وحدت، قومی تشخص،ان کے وسائل پر واک اختیار دلانے،ون مین ون ووٹ کے حصول، ملک کو آئین دینے، خودمختیار پارلیمنٹ دینے،جمہور کی حکمرانی، سماجی عدل وانصاف کی فراہمی، عدلیہ اور صحافت کی آزادی کیلئے اپنی شہادت تک مسلسل جدوجہد کرتے رہے۔ خان شہید کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں نظم وضبط اتحاد واتفاق کو مضبوط بنانا ہوگا اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک عوام کو پہنچانا ہوگا۔ ملک میں پشتونوں کے ساتھ جاری امتیاری سلوک قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہے، قدرتی نعمتوں سے مالا مال سرزمین ہونے کو باوجود آج بھی ہمارے کو عوام مسافرانہ اور درپدری کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال،مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف لالا، حبیب الرحمن بازئی، اکرم خان خلجی، علاقائی سیکرٹری راحت خان بازئی، علاقائی سیکرٹری کوٹوال عبدالخالق کاکڑ، طاہر جانسن، نے نواں کلی میں اولسی جرگے اور پارٹی کے علاقائی یونٹ کے نومنتخب ایگزیکٹوز کے تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پارٹی کے رہنماؤں حبیب الرحمن بازئی، اعظم خان، حاجی ولی، احساس، نور بیدار، طاہر جانسن اور حاجی اسلام ترہ کئی بھی موجود تھے۔ مقررین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بجاء طور پر یہ امید کرتی ہے کہ اراکین پارٹی کی دی گئی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیاد ت میں جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد اور قومی اہداف کے حصول کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ جبکہ پشتون باغ دوئم علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی محمد گل مرحوم کی رہائش گاہ پر اولسی جرگے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، علاقائی سیکرٹری نعیم پیر علیزئی اور حاجی فضل کریم بادیزئی نے خطاب کیا۔ پشتون آباد علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام مشترکہ ابتدائی یونٹوں کے اجلاس سے عبدالرحیم زیارتوال، سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت کاکڑ، جبار ہمدرد، غلام اولسیار، ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ، حاجی طاہر، اختر محمد نورزئی ابراہیم خان نے خطاب کیا۔صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، حبیب آکا، ولی جان اچکزئی، ادریس خان نے پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام اولسی جرگے اور نئی ابتدائی یونٹوں صاحب خان شہید، غازی امان اللہ خان، ازل خان یونٹ، خان شہید باز محمد ٹاؤن یونٹ کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخان علاقائی یونٹ کے زیراہتمام اولسی جرگے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی، نظام عسکر، نیاز بڑیچ ویگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی قومی برابری، سیالی،اپنے وسائل پر واک اختیار حاصل کرنے اور قومی اہداف کی حصول کی راہ میں مخالفین اس وقت ہمارے غریب لاچار عوام کے شکار بنانے،بے بنیادو سوسومیں ڈالنے کی تگ ودو جاری ہیں جسے ناکام بنانا عوام کی ذمہ داری ہے، پارٹی نے ایک بڑے عرصے تک ان ساتھیوں کی اصلاح اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی مکمل کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ان کی اصلاح نہ ہوسکی اور آج وہ ساتھی ہمارے پارٹی کا حصہ نہیں رہے اور پشتنی روایات،اخلاقیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں