کشمیر،وادی نیلم میں دو مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

دودھنیال،ہٹیاں بالا (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے دودھنیال اور ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے نو گراں میں دومختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق اور11زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پرجاں بحق ہو گئیں جبکہ ڈرائیور اور 7 خواتین ووٹرز زخمی ہو گئیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ادی نیلم میں خواتین ووٹرز کی جیب گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں چھ خواتین جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد دودھنیال پولنگ اسٹیشن نمبر سات اور آٹھ پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں چھ خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ جیپ ڈرائیورسمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جارہی تھیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے،ووٹرز کی جیپ کو حادثہ پیش آنے کے بعد دودھنیال پولنگ سٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ روک دی گئی۔ علاوہ ازیں دوسرے واقعے میں کراچی سے ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے نو گراں میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے افراد کی گاڑی مری شاہراہ کشمیر پرعلیوٹ ڈھاکہ کے مقام پر کارحادثہ کاشکارہوکرکھائی میں جاگری ایک شخص موقعہ پر جاں بحق جبکہ 3 افرادزخمی ہو گئے نوگراں کی فضا سوگوار ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اورزخمیوں کوکھائی سے نکالنے اورابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا، امدادی سرگرمیوں میں مقامی افراد نے بھی بھرپور کردار ادا کیا گاڑی میں سوار افرادکراچی سے آئے تھے اور ہٹیاں بالا کے گاؤں نوگراں میں بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے جا رہے تھے حادثہ میں محمداکرم ولد شاہنواز موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اعجاز احمد ولد محمد اسلم،ماجدخان ولد غلام حسین اورزروید خان ولد محمد فرید ساکنان نوگراں زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی نماز جنازہ اتوار کے روز نوگراں میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں