ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 11 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ برآمد، ۤآئی ایس پی آر

کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیچ کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے کم از کم 11 مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں فوجی آپریشن آج صبح شروع کیا گیا تھا۔ ترجمان سیکورٹی فورسز کے مطابق منگل کوبلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو تخریب کاروں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے دوران 11 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز اور ترقیاتی منصوبوں، M-8 موٹروے اور کوسٹل ہائی وے پر حملوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں