خاران سی پیک روڈ موت کی شاہراہ بن گیا، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق
خاران (انتخاب نیوز) خاران میں سی پیک روڈ پر آئے دن موت کا رقص جاری۔ ضلع واشک کے علاقے ناگ چھڈ کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پنجگور سے ناگ باغ سوپک جاتے ہوئے پک اپ گاڑی کو کوئٹہ سے پنجگور جانے والی مال برادر کوچ نے کچل ڈالا، پک اپ گاڑی میں سوار جماعت نہم کا طالب علم شاہ فیصل ولد خدا رحیم جبکہ حمید اللہ ولد رحمت، عبدالحمید ولد عظیم خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق باغ سوپک ناگ تحصیل بسیمہ سے بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


