پشین بچاؤ مہم تحریک کا دھرنا ختم، تین اضلاع میں تقسیم کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین ڈسٹرکٹ کے حوالے سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن معطل کرنے کے بعد پشین بچاؤ مہم تحریک کا صوبائی اسمبلی کا دھرنا آٹھ روز جاری رہنے کے ختم ہوگیا۔ اس موقع پر پشین بچاؤ مہم تحریک کے ممبر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا اس امید پر ختم کررہے ہیں کہ مستقبل میں وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ ادارے پشین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اقوام کو اعتماد میں لے کر حقائق اور میرٹ پر فیصلے کریں گے بصورت دیگر پورے صوبے کو جام کردینگے کیونکہ پشین کے پرامن عوام کوئی بھی ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کرینگے بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے، لہٰذا ڈسٹرکٹ پشین کو تین اضلاع میں ڈسٹرکٹ پشین، ضلع کاریزات اور ضلع حرمزئی میں تقسیم کریں تاکہ حالیہ نوٹیفکیشنز کے بعد پشین کے پرامن اقوام میں پیدا ہونے والی نفرت اور اختلافات کا خاتمہ ہو اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو آئندہ دھرنا صرف بلوچستان اسمبلی کے سامنے نہیں بلکہ پورے بلوچستان کو بند کردیا جائے گا۔ پشین بچاؤ مہم تحریک کے اختتامی روز دھرنے سے سینئر ایڈووکیٹ واسع ترین، ملک لطف اللہ ترین، سردار معصوم ترین، حاجی مومن ترین، سینئر ایڈووکیٹ نصیب اللہ ترین، دولت خان ترین، ملک احسام الدین ترین، ملک نقیب اللہ ترین، محبوب خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں