حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں، پی ٹی آئی خواتین ونگ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پر سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے مطالبات درج تھے مظاہرین کی قیادت رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کر رہی تھیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو وفاقی حکومت کی ایما پر دوبارہ گرفتار کیا گیا حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں، اعظم سواتی بے گناہ ہیں، انہیں فور ی طور پر رہا کیا جائے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک سے بدعنوانی سے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں، پاکستان کی عوام کے تعاون سے موجودہ بدعنوان حکمرانوں کا خاتمہ کر کے رہیں گے، سوچنے کی بات ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم کی قیادت الیکشن سے کیوں خوف زدہ ہے، کیونکہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے عام شہری پریشان ہے، اس لئے عوام عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔


