چمن نادرا دفتر میں توڑ پھوڑ، کسی کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر
چمن (انتخاب نیوز) چمن گزشتہ روز نادرا سینٹر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے اسسٹنٹ کمشنر شہزاد علی زہری رسالدارحاجی عبدالبصیراچکزئی پی اے ڈپٹی کمشنر عبدالظاہر کے ہمراہ نادرا سینٹر چمن کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز کے حصول کیلئے جاری کام کا خود جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے نادرا عملے کو عوام کی جانب سے شکایات اور درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کو نادرا انچارج اسد اللہ اچکزئی نے نادرا سینٹر چمن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعے سمیت درپیش مشکلات ایجنٹ مافیاں اور تھوڑ پھوڑ سے اگاہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا چمن سینٹر میں روزانہ 150 سے زائد ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں جس پر حکام کو روزانہ کے حساب سے آگاہ کیا جاتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری کا کہنا تھا کہ عوام کو قومی شناختی کارڈز فراہم کرنے میں سہولیات فراہم کریں انکو قانون کے دائرے میں رہ کر جتنا ہوسکے ایک آسان طریقہ کار کے تحت شناختی کارڈ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کی کوئی غیرقانونی حرکت اور بلک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے نادرا آفیسر اسد اللہ اچکزئی سے کہا کہ جن کے قوائف ٹھیک ہو انہیں قومی شناختی آسانی سے ملنا چاہیے ہماری نظر میں تمام لوگ یہاں برابر ہے جن کو سہولیات دینا آپ انتظامیہ اور حکومت بلوچستات پر فرض ہے۔


