کوئٹہ، بادیزئی ڈیم سے 24 سالہ شخص کی لاش بر آمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بادیزئی ڈیم سے ریسکیو حکام نے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 24 سالہ نوجوان افضل خان ولد اختر محمدبادیزئی ڈیم میں ڈوب گیا جس پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر تے ہوئے افضل خان کی لاش بر آمد کر کے فوری طوپر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


