کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ، ناظم الامور کا سیکورٹی گارڈ زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید نظامانی کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ اس وقت کی گئی جب ناظم الامور عبید نظامانی چہل قدمی کررہے تھے۔ فائرنگ میں ناظم الامور کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں