میڈرڈ، اسپین میں امریکی سفارت خانے سمیت 6 اداروں کو بارودی پیکٹ موصول

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایک بوبی ٹریپ پارسل ملا ہے، یہ مشتبہ پیکٹ اسپین کے دیگر اداروں کو موصول ہونے والے پانچ پارسل پیکٹ کی طرح ہے۔اسپانوی حکام نے اسپین میں دھماکہ خیز پارسل بھیجنے کے 5 واقعات کی نشاندہی کی ہے جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پارسل سپین کی حدود سے بھیجے گئے تھے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے نائب وزیر داخلہ رافیل پیریز نے مشتبہ پارسلز کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ نہیں، اس لیے سکیورٹی الرٹ کا درجہ بڑھانے کی ضرورت نہیں۔پیریز نے تصدیق کی کہ اسپانوی وزارت دفاع کو ایک دھماکہ خیز ڈیوائس ملی تھی جسے وزیر دفاع کو ایک پیکج میں بتایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مختلف اداروں کو ملنے والے پانچ پیکٹوں میں ایک جیسا مواد اور خصوصیات کے ساتھ دھماکہ خیز آلات موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں