کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔متعلقہ اداروں کو جاری کئے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں