ہرنائی، دھماکے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی، 6 کان کن پھنس گئے

ہرنائی(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔ مائنز ریسکیو حکام نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 6 کان کنوں کے پھنس جانے کی تصدیق کردی ہے۔مائنز ریسکیو کے مطابق کان کنوں کو نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کائلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے باعث ہوا، جس کے باعث 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں