شہدا کوہ سلیمان نے اپنی لازوال قربانیوں سے بلوچ قوم کو شناخت عطا کی، بلوچ راج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ راج کے ترجمان نے شہداءکوہ سلیمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کے بلوچوں نے ایوبی آمریت کیخلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے قومی فرض کو نبھایا اور سرخرو ہوئے۔ سات دسمبر 1967ءکو بلوچ قوم کے بہادر فرزندوں شہید محمدان بلوچ، شہید یار محمد بلوچ، شہید دوست محمد بلوچ اور شہید رحیمو بلوچ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے مزاحمت کا عظیم باب رقم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنے حقوق و شناخت کے لئے مزاحمت کی وہی زندہ قوم کہلاتی ہیں۔ بلوچ شہداءنے اپنی لازوال قربانیوں سے بلوچ قوم کو شناخت عطا کی اور آج کی نسل ا±ن کی قربانیوں پر فکر کرتی ہے اور ا±ن ہی کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنا شمار زندہ قوموں میں کروا سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کوہ سلیمان کے شہداءکی سرزمین و راج کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد میں بلوچ راج ہر سال سات دسمبر کو شہدائے کوہ سلیمان کے نام سے یادگاری محفل کا انعقاد کر کے ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کے شہداءکی قربانیاں قوم کے لئے مشعل راہ ہیں اور ا±ن کی جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سات دسمبر کو بلوچ راج رونگھنڑ میں جلسہ کا انعقاد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں