سیلاب متاثرین کو کھاد اور گندم بیج کی غیر منصفانہ تقسیم پر صوبائی وزیر زراعت نے متعلقہ افسران کو معطل کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیلاب متا ثرہن کو کھاد اور بیج میں کرپشن کرنے پر صوبائی وزیر کا ایکشن کاروائی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر اسد بلوچ نے اے ڈی آئی خان پور کے مقام پر گندم کے بیج میں کرپشن لوٹ مار اور زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے میڈیا پر مسلسل خبریں چلنے پر نوٹس ہوئے صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ نے سیکرٹری زراعت بلوچستان اور ڈی جی زراعت کو مقامی زراعت کے آفسران کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔میر اسد بلوچ نے کہا کہ انشااللہ کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ نا انصافی کرنے والے زراعت کے آفسران کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔گندم کے بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کرنے والے زراعت آفیسران کے خلاف جلد محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کیونکہ یہ آفیسر صوبائی حکومت کو بد نام کرنے کی سازش کرتے ہیں لیکن انہیں ہرگز ایسے کرنے نہیں دیا جائے گا جن کا حق ہے اسے ملے گا۔


