رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو ہو گا

اسلام آباد:عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کی بلڈنگ میں ہو گا۔ اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں ہو گا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر کے چاند کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں