کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، شہری مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی بندش اور کم پریشر نے صارفین کو پریشان کردیا۔ کوئٹہ، زیارت اور دیگر اضلاع میں شدید سردی کے باوجود گیس کی بندش اور کم پریشر نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ گیس نہ ہونے کے باعث متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ پریشر میں کمی کے با عث لوگ تندور سے روٹیاں اور ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، اس موقع پر ٹال والوں نے لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ٹال والوں نے سوکھی لکڑی کی فی من قیمت 700 سے بڑھا کر 1200 روپے کردی۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں