کراچی، کالعدم تنظیم کے دوارکان گرفتار، اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی نشاندہی پر کالعدم تنظیم ایس آر اے کے دو ارکان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاو¿ن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سندھ ریوولوشن آرمی (ایس آراے) کے دو ارکان وریام خان اورزرک خان کو گرفتارکرکے ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جیکب آباد ریلوے ٹریک پر25جون 2022کوبم دھماکے میں بھی ملوث تھے جبکہ ملزمان نے دوران انکشاف کیا کہ انھوں نے تنظیم کے کہنے پر مزید تخریب کاری کی کاروائیاں بھی کرنی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل سکھن کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


