بلوچستان جیل قوانین 1975 کے رولز (1)215 سب سیکشن 2 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان جیل قوانین 1975 کے رولز (1)215 سب سیکشن 2 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا فائدہ بلوچی اور براہوئی ادیب کورس کرنے والوں کو ہوگا اور سزا میں تخفیف ہوگی۔سوموار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان جیل قوانین 1975 میں بنگالی اور دیگر زبانیں تو موجود تھیں تاہم بلوچی اور براہوئی ادیب کا سلیبس میں زکر نہیں تھا جیل دورے کے موقع پر بعض قیدیوں کی جانب سے اس اہم معاملے کی نشادہی کی گئی جبکہ اس ضمن میں محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی مراسلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھا گیا جس کے بعد کابینہ نے اتفاق رائے سے جیل رولز میں ترمیم کی منظوری دی اور اس ضمن میں رواں ہفتے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں جیل اصلاحات کا تسلسل اصلاح معاشرہ کا باعث ثابت ہوگا اور جیلوں کی حالت بتدریج بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں