انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ پڑا، اطراف سے انخلا کا عمل شروع

جکارتہ:انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ سمیرو پھٹ پڑا جس کی وجہ سے اطراف میں رہنے والوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا اور تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو آتش فشاں کے اخراج کے مرکز سے 8کلومیٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے،حکام نے کہا کہ انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں سے اخراج جاری ہے جس کیاردگرد 8کلومیٹر کا علاقہ نو گو زون قرار دے دیا ہے،جاپانی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا تھا کہ آتش فشاں اخراج کے بعد سونامی کے امکان پر نظر رکھی جا رہی ہے،حکام نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں، آتش فشاں کے اخراج کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں