لندن، کنگ چارلس پر دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش، ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش۔ مذکورہ واقعہ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں سینٹ جارج اسکوائر پر پیش آیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو انڈہ مارنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا مگر سیکورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کے لیے وہاں سے کچھ دور لے گئے۔ بعد میں چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں