پنجگور‘ ڈاکو ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے سے77لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پنجگور :پنجگور ڈکیتی کی واردات کے دوران ہنڈی کا کاروبار کرنے والا لاکھوں روپے سے محروم ڈاکو 77 لاکھ روپے کے قریب لوٹ کر فرار ہوگئے،چتکان بازار میں چور دکان کا تالا توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی پٹرول لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی شہر چتکان میں ہاشم نامی ہنڈی والے سے زمیاد گاڑی میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر 77 لاکھ روپے کے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہاشم گھر سے صبح کے وقت ہنڈی کی دکان جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اس پر ہلا بول دیا ایک اور واردات میں چور چتکان کے ایک دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے پٹرول لے اڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں