دینی جماعت کا محور خدا کے سامنے جواہدہی ہے‘ مولانا شیرانی

کوئٹہ : جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جماعت اداروں کا نام ہے قیادت کے ذمہ دار افراد کے جانب سے جماعت کے اداروں کے اوپر حاوی اور غالب ہونے کی خواہش سے کارکنوں کے نظر میں قیادت کی جماعتی کاز کے ساتھ وفاداری مشکوک اور اخلاقی ساکھ مجروح ہوجاتاہے انہوں نے کہا ہے کہ دینی جماعت کی سیاست کا محور خدا کے سامنے جوابدہی کے اساس پر قائم رہتا ہے جب کارکن جماعت سے وابستگی کو دینی فریضہ سمجھتا ہو اور قیادت خدا کے گرفت کے احساس سے غافل ہو تو اس تضاد پر پردہ ڈالنے کیلئے دروغ گوئی اور منافقت کا سہارا لینا پڑتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انفرادی بڑائی کا زعم اور جماعت کی اہمیت دو ایسے متضاد سوچ ہیں جو بہ یک وقت ساتھ نہیں چل سکتے ذاتی عظمت کے خبط میں مبتلا لوگوں کو یہ عارضہ لاحق ہوجاتاہے کہ وہ اپنی ذات کو جماعت کا مالک و مختار اور کارکنوں کو مملوک اور محکوم سمجھتے ہیں چنانچہ پہلے مرحلے میں وہ اپنے اردگرد ایمان کے ضعیف لوگوں کا جمگھٹا لگا لیتے ہیں اور دوسرے مرحلے میں مضبوط ایمان رکھنے والے ساتھیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی ” وقت کے تقاضا” پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ایمان میں کمزوری کی گنجائش پیدا کریں انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت میں بحران کا سبب یہ اختلاف نہیں کہ کونسا عہدہ کس کے پاس ہو بلکہ اختلاف کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ عہدوں پر فائز افراد کا مجموعی طرز عمل کیا ہونا چاہیے ہمارا موقف یہ ہے کہ دین کے نام پر سیاست کرنے والی جماعت کی قیادت کا ذاتی کردار اور جماعتی اقدامات سنت و ہدایت کے مطابق ہونے چاہیے جبکہ استبدادی وراثتی اور انانیت کے غیر اسلامی طریقوں سے جماعت کو چلانے کی کوشش سے شدید مفاسد پیدا ہوئے ہیں ساتھیوں کو ہماری یہ ہدایت ہے کہ وہ اس موقف کو دعوے کی نیت سے نہیں بلکہ دعوت کے طریقے سے اجاگر کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں