پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین سمیت قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کی بھرپور امداد کی، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ بلوچستان میں نمایا ں کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے،قدرتی آفت ہو ایمرجنسی پی ڈی ایم اے نے صوبے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے، بلوچستان میں حالیہ خشک سالی کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے، پی ڈی ایم اے افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہبلوچستان میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی ہو یا ایمرجنسی مذکورہ محکمہ نے بڑھ چڑھ کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کیا۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ حال ہی میں پورے بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے راشن کی ترسیل، مختلف ڈسٹرکٹ میں شیلٹر ہومز کا قیام، قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں کے لیے فوڈ اور نان فوڈ اشیاء کی بروقت ترسیل محکمہ کی بہتر کارکردگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان میں عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ اپنے ترقیات اہداف کی جانب راغب ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تمام اسٹاف کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبے کے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی سامان بھیج کرمتاثرین کے دل جیت لئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں