لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

حب (انتخاب نیوز) 11 دسمبر کو بلوچستان کے دواضلاع لسبیلہ اور حب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہے کہ لسبیلہ اور حب ضلع کے انتخابی عملے کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کے آذادانہ شفاف پرامن اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے الیکشن کمیشن کی۔جانب سے ہولنگ ڈے کے حوالے سے انتخابی عملے کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ذمہ داریاں اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں پولنگ اسکیم کے اندر موبائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کردی ہے تمام۔انتخابی عملے کی تربیت کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع حب کی110 وارڈز اور ضلع لسبیلہ کی 119 وارڈزکی نشستوں پر بلدیاتی انتخابات گیارہ دسمبر کو منعقد ہورہے ہیں ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حب اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقررکیا گیا۔دونوں اضلاع کے ڈی آراوز/ڈیٹی کمشنرز نے پولنگ ڈے کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی ایف سی اورایس ایس پی لسبیلہ کی معاونت سے ترتیب دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں