گورڈن کالج راولپنڈی کی پرائیویٹائزیشن تعلیمی تباہی کی بدترین مثال ثابت ہوگی، بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( نمائندہ انتخاب) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں تاریخی گورنمنٹ گورڈن کالج کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں تعلیم دشمن پالیسیوں کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے بیان میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کو ایک اہم تاریخی تعلیمی ادارے کے نام و نشان کو مٹانے سے تعبیر کیا گیا۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پرائیویٹائزیشن سمیت کسی بھی ایسے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے جس سے اس شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔ بی پی ایل اے نے بلوچستان کی سطح پر ہر قسم کی غلط پالیسیوں کی کامیابی کے ساتھ شدید مزاحمت کی ہے امید ہے تعلیم سے متعلق کسی بھی شعبے کسی قسم کے شب خون کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بارے میں ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں