وزیراعظم کاسیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں دیا گیا ریلیف ختم، صارفین مکمل بل ادا کریں گے، کیسکو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کو خصوصی ریلیف دیاگیا تھا جس میں گھریلو صارفین کو ماہ اگست اور ستمبر2022ء میں 300یونٹ تک بجلی کے بلوں کی مدمیں خصوصی رعایت فراہم کی گئی تھی اور اسی کے تحت گھریلوصارفین کو 300یونٹ تک جبکہ کمرشل صارفین کو جن میں چھوٹے دکانداروں کو صرف ماہ اگست اور ستمبر2022میں یہ رعایت دی گئی تھی۔لہٰذا کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے اپنے متعلقہ تمام صارفین کو مطلع کرتی ہے کہ صرف ماہ اگست اورستمبر2022ء کے لئے صرف گھریلو اور چھوٹے دکانداروں کوفراہم کیاگیاتھا جوکہ اب ختم ہوچکاہے اوراب صارفین معمول کے مطابق اپنے بجلی بل جمع کرانے کاپابندہیں۔کیسکونے متعلقہ تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں سے پہلے بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی زحمت اورپریشانی سے بچاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں