جیکب آباد، میچ کے دوران گراوئنڈ کی دیوار گرنے سے دو نوجواں بحق، ایک شخص نے خودکشی کرلی

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جیکب آباد کے نمائش گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے 2نوجوان دب کر جاں بحق ہوگئے۔ نمائش گراؤنڈ میں کرکٹ اور فٹبال کے میچز کے دوران بڑی تعداد میں نوجوان نمائش گراؤنڈ کی دیواروں پر چڑھ کر میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک دیوار گر پڑی اور دیوار کے نیچے دب کر 2 نوجوان 20سالہ نذیر لاشاری اور 14 سالہ گہرام لاشاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں نوجوان زخموں یکے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں ٹرین کے نیچے آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ جیکب آباد کے قصبہ آدم خان پہنور کے قریب سکھر ایکسپریس کی زد میں آکر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا، آخری اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں