لٹیروں، راشی افسران، بے حس حکمرانوں اور مستر دشدہ منتخب نمائندوں سے حقوق چھین لیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلو چ نے کہاکہ عوام نااہل ناکام اور غیروں کے اشاروں پر چلنے والے حکمرانوں سے مایوس ہوگئے ہیں ادارے اپنا کردار ادانہیں کررہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے عوام جائیں تو کہاں جائیں عوام ناانصافی کی چکی میں ظلم سہتے رہے آخر کب تک؟ہم جائز حقوق کے حصول کیلئے دھرنادے رہے ہیں قانونی طریقے سے حقوق لیکر جائیں گے آج خواتین کا تاریخی دھرنا ومظاہرہ ہوگا حکمران وبااختیار طبقات ہمارے مسائل ومشکلات کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادرکے مظلوم عوام کیساتھ ملکر ہم سب نے گزشتہ چالیس دنوں سے گھر بار کاروبارروزگار چھوڑ کر احتجاج کررہے ہیں لیکن حکمران منتخب نمائندے اور بااختیار طبقات ٹس سے مس نہیں ہورہے، احتجاج والوں کا تماشا کرنا ہمارے زخموں پرنمک پاشی ہے مظلوم عوام اپنے غصب شدہ بنیادی حقوق کی بازیابی کے لئے جمہوری طریقے سے دوبارہ چالیس دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ بے حس حکمرانوں سے جائز قانونی مطالبات منواکر رہیں گے، حکمران غافل، مجرمانہ غفلت کا شکار مظلوم پریشان حال عوام کا تماشا نہ کریں۔ چالیس دنوں سے ہزاروں مرد و خواتین احتجاج پر ہیں لیکن حکمران، منتخب نمائندے، مقتدر پارٹیاں تماشا کررہی ہیں گوادرکے عوام کو حق دو تحریک حقوق دلائیگی۔ ہم لٹیروں، راشی آفیسروں، بے حس حکمرانوں اور مستر دشدہ منتخب نمائندوں سے حقوق چھین لیں گے گوادر کے عوام نے سب کو مستردکر کے حق دوتحریک بناکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کی گرفتاریاں مقدمات ہماراراستہ نہیں روک سکتا۔گوادرکے عوام ساحل پر آزادی سے کاروبار چاہتے ہیں ٹرالر مافیاکے خلاف ایکشن وقت کی ضرورت اورہمارامطالبہ ہے ٹرالر مافیانہ صرف ہمارے کاروبار کے دشمن بلکہ سمندری حیات کو ختم کررہے ہیں بارڈرپر کاروبار،نوجوانوں کو روزگار،سی پیک میں بلوچستان کاحصہ،چیک پوسٹوں کے بجائے تعلیمی ادارے کارخانے اورروزگارہماراحق ہے ہم حقوق کے حصول،روزگار اورکاروبار اور عزت بچانے کیلئے نکلے ہیں ہم ترقی، چین یا پاکستان کے خلاف نہیں عوام کے دشمن مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈہ نہ کریں علاقے سے منتخب ہونے والوں سے عوام بیزار ہوگئے ہیں یہ لوگ ہماراتماشاکر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں