لاڑکانہ، پیپلز بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس نے تلاش شروع کردی
لاڑکانہ (انتخاب نیوز) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق پیپلز بس پر فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بس کا ایئر کنڈیشن پلانٹ متاثر ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


