محمود خان اچکزئی کا پارٹی کی ساتویں قومی کانگریس دسمبر کو بلانے کااعلان

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے20,19دسمبر 2022؁ کو کوئٹہ میں پارٹی کی ساتویں قومی کانگرس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی جنوبی پشتونخوا، خیبر پشتونخوا، سندھ اور پنجاب کے تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ پارٹی کانگریس منعقدہ 29,28جنوری 2022؁ء کے فیصلوں کی روشنی اور تسلسل میں پارٹی کی تشکیل کیلئے 20,19دسمبر کے قومی کانگریس میں پوری تیاری کے ساتھ شامل ہو۔ قومی کانگریس قومی جرگہ، مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور مرکزی کمیٹی کا انتخاب کریگی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں کو بھی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ملک بھر سے ہزاروں مندوبین کے اس اجتماع کے انعقاد کیلئے لازمی ضروریات کیلئے کمربستہ ہوکر انکے قیام و طعام کا بندوبست کریں۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ دس ہزارمندوبین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ساتویں قومی کانگریس میں شریک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں