کوئٹہ، گوالمنڈی تھانے میں متعدد مقدمات میں ملوث گرفتار ملزم نے خودکشی کرلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گوالمنڈی تھانے میں منشیات برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث گرفتار ملزم نے خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے گزشتہ روز ملزم میر احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی اور ملزم پولیس کو منشیات سمیت دیگرمقدمات میں نامزد تھا جس نے حوالات میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی،جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا، جبکہ ورثاءکی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہمارے گرفتار بھائی کو پولیس نے زیر حراست تشدد کر کے مارا ہے، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے مزید کارروائی گوالمنڈی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


