پشین کی تحصیل حرمزئی میں بلدیاتی انتخابات، جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے میدان مار لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ ضلع پشین کی ایم سی حرم زئی کے 14 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوئے جن میں سے 2 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ 12 وارڈز میں انتخابات پر پولنگ ہوئی۔انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1پر جمعیت علماء اسلام کے سعید الدین، وارڈ نمبر 2پر عوامی نیشنل پارٹی کے حبیب اللہ، وارڈ نمبر3 پر جمعیت علماء اسلام روزالدین، وارڈ نمبر 4 پر عوامی نیشنل پارٹی کے محمد وسیم، وارڈ نمبر 5پر جمعیت علماء اسلام کے محمد خان،وارڈ نمبر 6 پر عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ جہاں آغا، وارڈ نمبر 7 پر جمعیت علماء اسلام کے محمد حضیفہ، وارڈ نمبر 8 پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے فارق احمد، وارڈ نمبر 9 پر آزاد امیدوار اشرف الدین، وارڈ نمبر10پر جمعیت علماء اسلام کے امان الدین، وراڈ نمبر 11پر پشتونخوا میپ کے عبدالقہار،وارڈ نمبر 12 پر پشتونخوا میپ کے ہدایت اللہ،وارڈ نمبر 13 پر جمعیت علماء اسلام ملک ضیاء الدین،وارڈ نمبر 14 پر جمعیت علماء اسلام کے رحمت اللہ کامیاب ہوگئے۔حرمزئی کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام نے 7، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے تین، تین جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں