قدوس بزنجو بے اختیار آدمی ہیں، وفاقی حکومت میں شامل ہونے سے ہمیں بہت نقصان ہوا، موسیٰ جان بلوچ

قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینئرنائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بے اختیار آدمی ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت میں شامل ہونے سے ہمیں نقصان ہوا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کاغذی وزارتوں سے کچھ بھی نہیں ملنے والا، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان وزارتوں سے کچھ بھی نہیں ہونے والا، ان سے بلوچ قوم کا استحصال ہورہا ہے۔ وفا قی حکومت نے قلات کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کاغذی وزارتوں سے کچھ بھی نہیں بنے گا بلکہ کے اس سے بلوچ قوم کا مزید استحصال ہوگا، گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر ریکوڈک منصوبے کا بہت بڑا فیصلہ اکیلے ہی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم حکومت سے نہیں نکلتے تو ہم سیاسی پر ڈوب جائیں گے، میں حیران ہوں کہ ہم اس حکومت سے کیوں نہیں نکلتے، نہ جانے کس مفاد کے تحت ہم ابھی تک اس حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قلات کے مسائل کے حل کیلئے جو وعدے کیے تھے وہ وعدے تاحال وفا نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں