میر حمل کلمتی کا یونیورسٹی آف گوادر میں لٹریسی گالا اسٹالز اور نئے ہاسٹل کا افتتاح
گوادر (انتخاب نیوز) ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا گوادر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک روزہ فنانشل لٹریسی گالا سٹالز اور طلباء کے نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ گوادر سے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر حمل کلمتی نے گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ ایک روزہ فنانشل لٹریسی گالا کے اسٹالز اور نئے تعمیر شدہ طلباء کے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد کے ہمراہ فنانشل لٹریسی بزنس گالا اسٹالز اور طلباء کے نئے ہاسٹلز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر شمس الحق بلوچ، شی مختار، رجسٹرار یو جی دولت خان، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر، پروفیسر ظہیر احمد، کے علاوہ فیکلٹیز ڈینز اور انتظامی عملہ بھی موجود تھا۔ قبل ازیں ایم پی اے میر حمل کلمتی نے یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد سے ملاقات کی۔ یونیورسٹی اف گوادر کے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایم پی اے میر کلمتی نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی آف گوادر کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی۔


