بلوچستان ہائیکورٹ میں اعظم سواتی پر درج مقدمات کی سماعت، حکومت اور فریقین کو 16 دسمبر تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماو سینیٹر اعظم سواتی پر درج 2 مقدمات کے خاتمے کی درخواست پر سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ کی عدالت میں ہوئی۔ سینیٹر اعظم سواتی پر پہلے پانچ ایف آئی آرز درج تھیں، جنہیں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے حکم پر بلوچستان میں درج مقدمات ختم ہوئے، عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس طرز کے نئے مقدمات درج نہ کیے جائیں، اعظم سواتی کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمات ختم ہونے کے بعد پرانی تاریخوں کی 2 نئی ایف آئی آرز سامنے آگئیں، انہوں نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پر اگر کوئی مزید مقدمات درج ہیں تو وہ تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب سامنے لایا جائے انصاف لائرز نے تمام ایف آئی آرز سامنے آنے کے بعد خاتمے کا حکم دیا جائے، انہوں نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے کہ سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو اسے سامنے لایا جائے جس پر معزز عدالت نے حکومت اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے تمام ریکارڈ عدالت میں 16 دسمبر کو پیش کیا جائے اور سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔ سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان میں درج 2 مزید مقدمات کے خاتمے کیلئے سماعت ہوئی، سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ کی عدالت میں تھی، عدالت نے اسٹیٹ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان 2 ایف آئی آرز کے علاو ہ بھی کوئی مقدمہ ہے تو سامنے لایا جائے، عدالت نے اگلی سماعت 16 دسمبر بروز جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔


