بلوچستان اسمبلی کا عرصہ دراز سے خراب مائیک ٹھیک نہ ہوسکا، اراکین کی آواز ہی سنائی نہ دے سکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ 35منٹ کی تاخیر سے پینل چیئرمین قادر نائل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اکبر مینگل جب پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کر رہے تھے تو مائیک خراب ہونے کی وجہ سے انکی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، واضح رہے بلوچستان اسمبلی کے مائیک عرصہ دراز سے خراب ہیں،لیکن تاحال انکی مرمت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کے نمائندوں کو اسے رپورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کو چاہئے کہ جلد اسمبلی کے مائیک مرمت کی جائے، تاکہ یہ مسئلہ حل ہو۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس، میں صوبائی وزیرپی اینڈ ڈی نور محمد دمڑ ریکوڈک کے حوالے سے منظور ہونے والی قرار داد سے متعلق اراکین اسمبلی کے جوابات دے رہے تھے کہ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے کورم کی نشاندہی کی جس پر کورم کی گھنٹیاں بجائی گئیں، کورم پورا نہ ہونے پر پینل چیئر مین نے اسمبلی اجلا س جمعہ 16 دسمبر 2022ء سہ پہر3بجے تک ملتوی کردیا۔


