خضدار بلدیاتی انتخابات، نیشنل پارٹی، جے یو آئی اور بی این پی کے سہ جماعتی اتحاد نے میدان مار لیا
خضدار (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ، غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں سہ جماعتی اتحاد نے میدان مار لیا ہے، میونسپل کارپوریشن میں نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، بی این پی مینگل کا اتحاد سب سے آگے ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نیشنل پارٹی 3، جمعیت علما اسلام، 2 بی این پی مینگل،3 بی اے پی 4 اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں جمعیت علما اسلام سے صائمہ، حنیفہ، نیشنل پارٹی سے زیب النسائ، حمیرا، رضیہ، بی این پی مینگل سے فوزیہ پروین، رشیدہ، حلیمہ کامیاب ہیں اور میونسپل کارپوریشن میں خواتین کی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی سے اسما، زاہدہ، عابدہ، فاطمہ اور پیپلز پارٹی سے روبینہ کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب اور بلقیس نے ایک ایک ووٹ لیے جس کی بنا ان کے درمیان قرعہ اندازی ہوگی۔


