کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، مغربی بائی پاس سے لاش برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ولیچ ایڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس اچکزئی ٹاؤن سے نواب خان نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے فوری طوپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں