کوئٹہ6اغواء کاروں سمیت8ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

کوئٹہ (آن لائن)سی آئی اے پولیس کوئٹہ نے اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6اغواء کاروں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ایمونیشن اور گاڑی اور کروڑوں روپے برآمد کر کے قبضے میں لے لئے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کوئٹہ نے اغوا ء کاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے الصبان ہاؤسنگ سکیم سمنگلی سے حاجی محمد کو گزشتہ ماہ گھر سے اغواء کیا تھا اور چار کروڑ روپے تاوان وصول کیا تھا سی آئی اے پولیس کی اسپیشل ٹیم نے اغواء کاروں کا سراغ لگاکر 6اغواء کاروں بلال احمد، محمد رمضان، نور زمان، محمد سفر، رحمت اللہ عرف کاکا،جہانزیب کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن ویگو گاڑی برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے خروٹ آباد پولیس کے حوالے کیا، ایک دوسری کارروائی میں سٹی پولیس کے ہمراہ دو ملزمان احمد شاہ اور اسد اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد کئے ان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ راؤنڈ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل قبضہ میں لیا ملزمان نے 8سنگین وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، لوٹی جانے والی رقم برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی جائیگی، اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں