کوئٹہ تفتان شاہراہ پر حادثات کیخلاف شہریوں کا احتجاج اور دھرنا، ٹریفک کی آمدو رفت معطل

نوکنڈی (انتخاب نیوز) کوئٹہ تفتان بین الااقوامی شاہراہ کو شہریوں نے ٹائر جلا کر بند کردیا۔ نوکنڈی کے رہائشی تاج محمد سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر احتجاج کیا گیا اور نوکنڈی بین الاقوامی شاہراہ پر شہریوں کیساتھ لواحقین نے دھرنا دیا۔ ہیوی گاڑیوں اور پیٹرول سے لدی لوڈنگ گاڑیوں کیلئے ٹریفک کا بہتر میکنزم بنایا جائے، لواحقین کا کہنا تھا کہ لوڈنگ گاڑیوں کے رش آور اور تیز رفتاری سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، کوئٹہ پاک ایران تفتان شاہراہ پر میڈیکل ایمرجنسی کی کوئی سہولت میسر نہیں، لواحقین کیساتھ دیگر سیاسی پارٹیاں بی این پی، پی پی پی، بی اے پی کی مقامی قیادت نے بھی لواحقین اور شہریوں کی جانب سے شاہراہ پر دیے گئے دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لواحقین اور مظاہرین کیساتھ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات نہیں کیے جاسکے، لواحقین اور مظاہرین ڈی سی چاغی، کمانڈنٹ تفتان رائفلز اور فوج کے حکام سے ہٹ کر کسی سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں